جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خوفناک حادثہ۔ دسویں جماعت کی طالبہ ہلاک

حیدرآباد۔  حیدرآباد میں  رونما بھیانک سڑک حادثہ میں ایک طالبہ ہلاک ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق آج ہنشی گوڑہ چوراہے کے پاس ایک آٹو کو لاری نے ٹکر دے دی جس کے ساتھ ہی آٹو سامنے رکی ہوئی بس کے نیچے پھنس گیا۔

 

اس حادثہ میں آٹو سوار طالبہ ہلاک ہوگئی،  مہلوک کی شناخت ساتوکہ  کے طورپر کی گئی ہے جو ہبشی گوڑہ کے خانگی اسکول میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھی۔ اس حادثہ بعد مصروف ترین سڑک پر ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا ۔

 

عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button