جوبلی ہلز ضمنی انتخاب: کانگریس امیدوار کے بھائی کے تین ووٹ ، بی آر ایس نے ووٹ چوری کے ثبوت پیش کئے

بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راؤ نے الزام عائد کیا ہے کہ جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار نوین کمار یادو کے سگے بھائی وینکٹ پروین کمار کے تین ووٹ درج ہیں جن میں سے دو جوبلی ہلز میں اور ایک راجندر نگر میں موجود ہے۔
کے ٹی آر نے بتایا کہ ان کے نام پر تین ووٹر کارڈ درج ہیں: ایک WKH4226320، دوسرا WKH3126018، اور تیسرا WPK4555355 نمبر سے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوبلی ہلز کے دونوں کارڈز میں نام اور والد کا نام ایک ہی ہے، لیکن مکان نمبرس الگ الگ ہیں — ایک کارڈ میں پتہ 8-3-229/2/4 درج ہے جبکہ دوسرے کارڈ میں 8-3-229/S/3/5 لکھا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ایک کارڈ میں گھر کا پتہ دیا گیا ہے جبکہ دوسرے میں دفتر کا پتہ درج ہے۔
کے ٹی آر نے سوال کیا کہ اس سے بڑا بے قاعدگی اور کہاں ہوگی؟” انہوں نے الزام لگایا کہ ایسی ووٹر فہرست کے ساتھ کانگریس حکومت اور الیکشن کمیشن آزاد اور منصفانہ انتخابات کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
منگل کو کے ٹی آر نے تلنگانہ بھون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں ووٹ چوری سے متعلق پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں جیت حاصل کرنے کے لئے کانگریس پارٹی جو خفیہ چالیں چل رہی ہے، انہیں ثبوتوں کے ساتھ عوام کے سامنے لایا جائے گا۔
کے ٹی آر نے پر اس یقین کا اظہار کیا کہ چاہے کانگریس کتنی بھی سازشیں کر لے، جیت بہرحال بی آر ایس پارٹی ہی کی ہوگی۔



