جرائم و حادثات

حیدرآباد کے آوٹر رنگ روڈ پر 6 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

حیدرآباد کے حمایت ساگر کے قریب آؤٹر رنگ روڈ پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا جہاں یکے بعد دیگرے چھ کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔

 

بتایا گیا کہ آگے جانے والی کار کے اچانک بریک لگانے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ یہ واقعہ شمش آباد سے گچی باؤلی جانے والے راستے پر پیش آیا جس کے باعث تقریباً دو کلو میٹر تک ٹریفک جام ہوگیا۔

 

اطلاع ملنے پر پیٹرولنگ اور راجندر نگر پولیس موقع پر پہنچ کر ٹریفک بحال کر دی۔ خوش قسمتی سے ایئر بیگز کھل جانے کے باعث تمام مسافر محفوظ رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button