جرائم و حادثات
تیز رفتار بائیک بے قابو، نوجوان لڑکی اور لڑکا کنال میں لاپتہ – لڑکی چلا رہی تھی گاڑی ؛ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں حادثہ
تیز رفتار بائیک بے قابو، نوجوان لڑکی اور لڑکا کنال میں لاپتہ
تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے میٹ پلی منڈل کے پدا پور کنال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان لڑکی بائیک چلاتے ہوئے اچانک کنال میں جا گری۔ بائیک پر اس کے ساتھ ایک نوجوان لڑکا بھی سوار تھا، جو اس حادثہ میں لاپتہ ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، یہ حادثہ ایک خطرناک موڑ پر پیش آیا جہاں بائیک بے قابو ہوکر سیدھا کنال میں جا گری۔ قریب موجود لوگوں نے فوری طور پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بائیک کو کنال سے باہر نکال لیا، تاہم لڑکی اور لڑکے کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن.شروع کر دی گئی ہے۔ علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور مقامی افراد بھی تلاش میں پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔



