جرائم و حادثات
تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں بے قابو لاری کی ٹکر سے تین نوجوان ہلاک، آٹو میں سوار متعدد زخمی
تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے دھرم پوری میں قومی شاہراہ پر واقع بھارت پیٹرول پمپ کے قریب پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں ایک تیز رفتار لاری کی ٹکر کے نتیجے میں تین نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ آٹو میں سوار کئی ہنومان بھکت شدید زخمی ہوگئے
۔تفصیلات کے مطابق لاری نے ایک گاڑی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں سامنے سے آ رہی موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی اور اس کے بعد قریب سے گزر رہے آٹو کو بھی ٹکر دے دی۔ حادثے کی شدت سے موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ آٹو الٹ گیا اور اس میں سوار افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی دھرم پوری پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 108 ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو جگتیال ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت امرناتھ، رشونت اور کولا ماین کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔



