جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خوفناک سڑک حادثہ۔ ماں جاں بحق بیٹی معمولی زخمی

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے بشیر باغ علاقہ میں منگل کے دن رونما خوفناک سڑک حادثہ میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ٹو وہیلر پر بشیر باغ سے عابڈس کی طرف جا رہی تھیں کہ

 

گولکنڈہ ہینڈی کرافٹس کے سامنے ان کی گاڑی کو تیز رفتار بس نے ٹکر دے دی بے جس کے ساتھ ہی ماں بیٹی گاڑی سے گر پڑی اس دوران اسی بس نے ماں کو روند دیا، خاتون بس کے ٹائر کی زد میں آگئیں  جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ ان کی بیٹی کو معمولی چوٹیں آئیں۔

 

اس حادثے کا ویڈیو قریبی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ پولیس نے کیس درج کر کے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ نعج کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروا دیا ہے۔

 

جاں بحق خاتون کی شناخت بی بی زینب ساکن اے سی گارڈس کے طور پر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button