جرائم و حادثات

نلگنڈہ ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ ، ماں بیٹا ہلاک

نلگنڈہ _ 16 دسمبر( اردولیکس) تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے کیتھی پلی منڈل کے انوپمولہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ماں اور بیٹا ہلاک ہوگئے ۔ جمعہ کی  اولین ساعتوں میں ایک تیز رفتار کار نے کنٹرول کھو دیا اور ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔ بعد ازاں گاڑی میں آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ آگ پر قابو پا لیا گیا اور متاثرین کو گاڑی سے باہر نکال لیا گیا۔

 

زخمیوں کو نکیریکل کے سرکاری ہاسپٹل میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ بعد میں انھیں بہتر علاج کے لیے نارکٹ پلی کامینی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت ماں کرونا اور بیٹے فنی کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تمام متاثرین سوریا پیٹ کے رہنے والے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ حیدرآباد سے سوریا پیٹ جاتے ہوئے پیش آیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button