قدیم پنشن پالیسی کی بحالی کا مطالبہ دفتر کلکٹریٹ نظام آباد پر سرکاری ملازمین کا احتجاج ضلع کلکٹر کو یادداشت

قدیم پنشن پالیسی کی بحالی کا مطالبہ
دفتر کلکٹریٹ نظام آباد پر سرکاری ملازمین کا احتجاج ضلع کلکٹر کو یادداشت
نظام آباد:یکم/ستمبر(نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس ) آج تلنگانہ ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن ریاستی کمیٹی کے حکم کے مطابق ملازمین نظام آباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی ضلع چیرمین و ٹی این جی اوز ضلع صدر نیشٹی سمن کمار کی قیادت میں قدیم پینشن پالیسی کے دوبارہ نفاذ کامطالبہ کرتے ہوئے یوم سیاہ مناتے ہوئے نظام آباد ضلع کلکٹریٹ دفتر کے روبروسیاہ ٹی شرٹس اور سیاہ بیاچس لگاکر ضلع صدر سکریٹریز، جے اے سی کے تمام پارٹنرز کے ساتھی صدر سکریٹریز محکموں کے فورمز، ملازمین اور بشمول خواتین ملازمین نے اجتماعی طور پر احتجاجی پروگرام شروع کیا۔بعد ازاں ریاستی جے اے سی کے زیراہتمام (400) سے زائد ملازمین یونین لیڈران اور ملازمین نے نظام آباد کی جانب سے آر ٹی سی کلیانہ منڈپم باغ لنگم پلی حیدرآباد میں منعقدہ ملازمین کے حقوق، ملازمین کے مطالبات اور
contributory( CPS)
pension scheme
کے خاتمہ کیلئے پرانی پنشن سادھنا پورتا سبھا میں جمع ہوئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جدوجہدکو مزید تیز کیا جائے اور جب تک پرانا پنشن سسٹم اور ملازمین کے تمام زیر التواء مسائل کو حل نہیں کیا جاتا احتجاج ختم نہیں ہوگا۔ ٹی جی ای جے اے سی کے ضلع شریک چیرمین رمنا ریڈی، سریش، کرشنا ریڈی، نیریلا سرینواس، موہن، ٹی جی ای جے اے سی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نیتی کنتا شیکھر، سریکانت، ونود، پرشانت، بالیا، امرت کمار، چٹی نارائن ریڈی، ناگراجو، پولا سرینواس، ذاکر حسین،جعفر حسین، کرشنا،،سوامی، مانیکیم، شانتھن، ونیتا، ششی کانت ریڈی، سرجن کمار، راج شیکھر، پروین راج، گیانیشور ریڈی، سوریا پرکاش، منجولا، اندرا، گیتا ریڈی سری وینی، پدما، وجے لکشمی، پریہ، دیگر اور ملازمین، خواتین ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بعد ازاں نظام آباد جے اے سی ضلع چیرمین و ٹی این جی اوز ضلع صدر نیشٹی سمن کمار کی قیادت میں جے اے سی قائدین نے ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی کو ایک تحریری یادداشت پیش کی۔