جرائم و حادثات

اترپردیش میں بھیانک سڑک حادثہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

لکھنؤ: ریاست اترپردیش میں لکھنؤ-کانپور ہائی وے پرآج شام پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ لکھنو کانپورہائی وے پراس وقت پیش آیا جب ٹرک نے کارکو ٹکردے دی اورالٹ گیا۔ اناؤ کے ایس پی سدھارتھ شنکر مینا کے مطابق حادثہ کے بعد کار کچھ دور تک گھسیٹتی چلی گئی اور تصادم کی وجہ سے ایک گڑھے میں گر گئی۔ مہلوکین کی شناخت شکنتلا (45)، اس کی بیٹی شیوانی (16)، چھوٹے لال (32)، وملیش تیواری (60)، اس کا بیٹا شیونک (30) اور داماد پوران دکشت کے طور پر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button