تلنگانہ

ناتھو رام گوڈسے ملک کا سب سے بڑا دہشت گرد _ گوڈسے فلم پر پابندی لگانے بیرسٹر اویسی کا مطالبہ

حیدر آباد 23 جنوری (اردولیکس) صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے پر بنائی گئی فلم پر بھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ جب  وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف اظہار خیال پر بی بی سی کی ڈاکومنٹری پر بھارت میں پابندی لگادی گئی ہے تو  نا تھو رام گوڈسے پر ریلیز ہونے والی فلم پر بھی بھارت میں پابندی لگائی جائے ؟

 

بیرسٹر اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ ناتھو رام گوڑ سے پر ریلیز ہونے والی فلم پر پابندی لگائی جائے۔ بابائے قوم گاندھی جی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر سے بھارت میں کوئی بڑا نہیں ہے ۔ ایک دہشت گرد کو بھارت میں ہیرو بنا کر پیش نہیں کیا جاسکتا۔ 30 جنوری کو گاندھی جی کی شہادت کے دن سے قبل ناتھو رام گوڈسے کی فلم پر پابندی لگادی جائے۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی  نے اتوار کی رات حیدرآباد کے  نورخاں بازار میں کل ہند مجلس اتحاد مسلمین کے جلسہ حالات حاضرہ سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

 

بیرسٹر اویسی نے ناتھو رام گوڈسے کو آزاد ہندوستان کا سب سے بڑا دہشت گرد قرار دیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے یہ جانا چاہا کہ گاندھی جی کے قاتل کے بارے میں ان کی رائے کیا ہے؟ انہوں نے یہ بھی جاننا چاہا کہ جب مرکزی حکومت میں وزیر اعظم کے خلاف اظہار خیال پر پابندی لگائی ہے تو بابائے قوم کے قاتل کی تعریف میں بنے والی فلم پر آیا وہ پابندی لگائے گی یا نہیں ؟ صدر مجلس نے کہا کہ بی بی سی کی ڈاکیومنٹری پر بھارت میں پابندی لگادی گئی ہے۔ بیرسٹر اویسی نے یہ جانا چاہا کہ گجرات فسادات کے وقت آیا نریندر مودی اس ریاست کے چیف منسٹر تھے یا نہیں ؟ اور گجرات میں کیا کسی دوسرے خلائی سیارہ سے آکر گجرات میں قتل عام کیا گیا تھا۔ صدر مجلس نے آرایس ایس کے لوگوں سے سوال کیا کہ وہ گوڈسے کے بارے میں اظہار خیال کریں۔ گوڈ سے اور ساورکر کے درمیان بہت زیادہ محبت تھی ۔ ناتھو رام گوڈسے نے پھانسی سے قبل اپنی کتاب میں گاندھی جی کے قتل کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button