جرائم و حادثات
کار کا اچانک دروازہ کھولنے سے اسکوٹی پر جارہی خاتون کی موت – تلنگانہ کے محبوب نگر میں دلخراش حادثہ
محبوب نگر – تلنگانہ کے محبوب نگر میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں کار ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث ایک خاتون جان کی موت ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق ایک کار کے ڈرائیور نے اچانک دروازہ کھولا، جس کے نتیجے میں وہ دروازہ پیچھے سے آتی ہوئی اسکوٹی سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں اسکوٹی پر سوار 45 سالہ خاتون پرسیلا شدید زخمی ہوگئیں
۔زخمی خاتون کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔بتایا جاتا ہے کہ متوفیہ ضلع مرکزی سرکاری اسپتال میں اسٹاف نرس کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔



