جنرل نیوز

تلنگانہ میناریٹی جونئیر کالج فار بوائز نارائن پیٹ میں انٹرمیڈیٹ میں مفت داخلے

نارائن پیٹ : 29 اگست (اردو لیکس) تلنگانہ میناریٹی جونئیر کالج بوائز نارائن پیٹ میں انٹرمیڈیٹ میں مفت داخلے جاری ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپل جگدیش ریڈی نے دی

انہوں نے کہا کہ ٹمریز کالج بوائز نارائن پیٹ میں انگریزی میڈیم میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ کالج میں مفت قیام’ طعام’ علاج معالجہ’ یونیفارم ودیگر تمام تر سہولتیں حکومت کی جانب سے فراہم کی جارہی ہیں۔ اور کالج میں مسلم طلباء کے لے علحدہ نماز کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ کالج میں MPC’ BiPC’ انٹر گروپ میں چند نشستیں مخلوعہ ہیں۔ پرنسپل جگدیش ریڈی نے نارائن پیٹ ضلع اطراف و اکناف کے طلباء سے اپیل کی کہ وہ نارائن پیٹ جونئیر کالج بوائز میں داخلہ دلوائیں۔ اور طلباء کا مستقبل سنواریں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9866952998 پر ربط پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button