جرائم و حادثات

والدین کی جانب سے سیل فون دلوانے سے انکار پر لڑکی نے کرلی خودکشی _ تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں افسوسناک واقعہ

نظام آباد _ 29 دسمبر ( اردولیکس) والدین کی جانب سے سیل فون دلوانے سے انکار پر ایک لڑکی کی خودکشی کرلی۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے سبھاش نگر میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کچھ یوں ہیں۔ سبھاش نگر کی 16 سالہ  شیوانی  نے 10ویں جماعت کو درمیان میں ہی چھوڑ دیا۔ والدین نے اسے  پڑھائی جاری رکھنے کا مشورہ دیا لیکن اس نے  نہیں سنا۔ حال ہی میں شیوانی نے اپنے والدین سے سیل فون دلوانے کی ضد شروع کردی تھی ۔ لیکن جب اس کے والدین نے انکار کر دیا تو شیوانی نے اس وقت پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی جب صبح گھر پر کوئی نہیں تھا۔ شیوانی کی ماں کی شکایت کے مطابق پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button