تلنگانہ

سیوا فاؤنڈیشن عادل آباد کی جانب سے رمس دواخانہ میں یو پی ایس کا عطیہ

عادل آباد ۔ 8 / فروری (اردو لیکس) سیوا فاؤنڈیشن عادل آباد کی جانب سے رمس دواخانہ میں واقع ضلع ٹی۔ بی۔ کنٹرول دفتر میں برقی نہ ہونے کے سبب مشکلات پیش آرہی تھیں۔جس کو دیکھتے ہوئے سیوا فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں نے آج ٹی بی کنٹرول دفتر میں ایک عدد UPS عطیہ دیا۔ تاکہ طب دق سے متاثرہ مریضوں کو برقی نہ ہونے پر مستفید ہوسکیں ۔ اس موقع پر ضلعی میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نریندر را تھوڑ اور ٹی۔ بی۔ کنٹرولر ڈاکٹر سریکانت، سینئیر جرنلسٹ شفیق احمد اطہر نے اپنے خطاب میں ٹی۔ بی۔ مریضوں سے خواہش کی کہ بلاخوف و خطر اپنے مرض کی تشخیص، خون، بلغم کا معائنہ کرواتے ہوئے ادویات اور علاج کے ذریعہ اس مرض سے چھٹکارا حاصل کریں۔ انہوں نے سیوا فاؤنڈیشن کی خدمات پر انھیں مبارکباد پیش کی۔ اور ان کی زبردست ہمت افزائی کی۔ اس موقع پر سیوا فاؤنڈیشن صدر خواجہ سراج الدین، نائب صدر خالد احمد، خزانچی اسلم خان ، عمران خان اور مشاورتی جنرل سکریٹری شیخ عاصم ( حال مقیم حیدر آباد ) اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیونٹی ریاست تلنگانہ کے صدر شیخ عرفان ، شجاعت اللہ خان و دیگر ارکان موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button