تلنگانہ

تلنگانہ اردوورکنگ جرنلٹس فیڈریشن کی حیدرآباد ڈسٹرکٹ باڈی کی تشکیل۔ 

تلنگانہ اردوورکنگ جرنلٹس فیڈریشن کا مشاورتی اجلاس صدرفیڈریشن ایم اے ماجد کی صدرات میں میڈیا پلس آڈیٹوریم گن فاونڈری پر منعقدہوا۔ اجلاس میں تلنگانہ اردوورکنگ جرنلٹس فیڈریشن کی مجوزہ ریاستی کانفرنس کے انعقاد کو کامیاب بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ صدر،نائب صدور۔ جنرل سکریٹری۔ مشیران۔ نے اپنے قیمتی مشورے اورتجاویز پیش کیں۔ بعدازاں اتفاق رائے سے حیدرآباد ضلع یونٹ کے صدر ،نائب صدور۔ جنرل سکریٹری، خازن، آرگنائزنگ سکریٹریزکا تقرر عمل میں لایاگیا۔ ڈاکٹر آصف علی (روبی نیوز)صدرمنتخب کئے گئے۔ محمد شفیع (ہائی ٹیک ٹی وی) جنرل سکریٹری اور محمد لطیف(MAXIM NEWS) خازن مقررہوئے۔

نائب صدور کی ذمہ داری شمس الدین فیروز(فورٹی وی) ،اکبرشریف (روبی ٹی وی) ،یحییٰ قادری(منصف ) ،محمدعزیزاحمدتسلیم( اعتماد)، ایم اے محی الدین( کوئک سماچار)، شیخ رفیع الدین آصف (سائبرکرام نیوز) کو تفویض کی گئی ہیں۔ آرگنائزنگ سکریٹریز کے طورپر فضل احمد ( TV 19) ،ایم اے نعیم (Ind Today) ، محمد کلیم(صدائے حسینی)،سیدامجد شاہ نوری کومنتخب کیاگیا۔ محمد لئیق (سیاست) ،ایم اے ماجد( 4TV NEWS) ،محمدسرور (10 TV EAST ZONE)،شیخ وسیم(4 TV NEWS) ، محمد عبدال اکرم( دکن ٹوڈے ساوتھ زون)، شیخ شریف(منصف ٹی وی ۔سنٹرل زون)،جوائنٹ سکریٹری مقررکئے گئے ہیں۔ محمد کاشف علی خان( 4 TV NEWS) ،عبدالحمید منان،شیخ احمد (روبی نیوز) ، زاہدفاروقی (سیاست)، سکندرخان(4TV)،باقرعلی(صدائے حسینی)، ارشد (آئی این این) اور محمد یوسف (سیاست ٹی وی )،اراکین عاملہ کے طورپر منتخب کئے گئے ہیں۔ اجلاس کی کاروائی محمد امجد علی آرگنائزنگ سکریٹری نے چلائی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button