نیشنل

ہندوستان میں سروس روک دینے فیس بک کو کرناٹک ہائی کورٹ کا انتباہ _ سعودی میں غلط کیس میں پھنس جانے والے شخص کی مدد نہ کرنے پر عدالت کی برہمی

بنگلورو _ 15 جون ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک ہائی کورٹ نے مشہور سوشل میڈیا نیٹ ورک سائٹ فیس بک پر ایک جعلی اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان میں فیس بک سروس کو روک دینے کا انتباہ دیا۔

 

اس کیس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے کرناٹک سے تعلق رکھنے والے سیلیش کمار برسوں سے سعودی عرب میں ایک کمپنی میں کام کر رہے ہیں۔ تاہم، شیلیش کو 2019 میں سعودی پولیس نے فیس بک پر سعودی بادشاہ کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ انہیں سعودی بادشاہ اور اسلام کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ  کرنے کے جرم میں جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ جس پر  شیلیش نے  کہا کہ ان کے نام پر جعلی اکاؤنٹ بنانے والے بعض افراد نے یہ حرکت کی ہے لیکن سعودی عرب کے حکام نے شیلیش کی بات پر  کان نہیں دھرا۔ اور اسے جیل روانہ کردیا۔

 

کرناٹک میں مقیم شیلیش کی بیوی کویتا کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے  منگلور میں پولس میں شکایت درج کروائی۔ شکایت کی جانچ کے بعد پولیس نے فیس بک کو ایک خط لکھ کر شیلیش کمار کے نام پر جعلی اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی لیکن فیس بک نے پولیس کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

 

2021 میں شیلیش کی بیوی کویتا نے اس معاملے کو کرناٹک ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ اور  عرضی دائر کی گئی۔ اس نے بتایا کہ اس کا شوہر شیلیش گزشتہ 25 سال سے سعودی عرب میں ایک کمپنی میں کام کر رہا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2019 میں شیلیش کمار نے فیس بک پر شہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن-این آر سی کے حق میں ایک  پوسٹ کی تھی۔ لیکن اس کے بعد کسی نے فیس بک پر ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ کھول دیا.. اور اس جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے  نامعلوم افراد  نے سعودی عرب کے خلاف قابل اعتراض پوسٹس کیں۔ اس نے کہا کہ اسے اس بات کا علم اپنے شوہر کے ذریعے ہوا۔ درخواست میں کہا کہ اس نے فوری طور پر منگلور پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

 

کویتا کی عرضی پر تحقیقات کرنے والی بنچ نے فیس بک کو حکم دیا کہ وہ کیس کی تحقیقات میں مدد کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندر مطلوبہ معلومات کے ساتھ مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ دوسری صورت میں عدالت نے ایک انتباہ جاری کیا  کہ وہ بھارت میں فیس بک کی خدمات کو روکنے پر غور کرے گا. منگلور پولیس کو ہدایت دی کہ وہ جامع تحقیقات کرے اور عدالت میں رپورٹ پیش کرے۔ بعد ازاں آئندہ سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button