بی جے پی رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی کورونا سے متاثر

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیرو سلطان پورکی رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔ وہ دہلی میں اپنی رہائش گاہ میں الگ تھلگ ہیں۔ مینکا گاندھی کے میڈیا انچارج وجئے سنگھ رگھونشی نے بتایا کہ مینکا گاندھی کا منگل کے سن اینٹیجن ٹیسٹ کروایا گیا تھا جس میں یہ تصدیق کی گئی تھی کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ کورونا جانچ کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی کو دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔