تلنگانہ

عوام کی جانب سے مسترد کھوٹا سکہ کھمم میں نہیں چلے گا _ میں کھمم شہر کا بیٹا ہوں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار و امیدوار بی آر ایس

ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار و امیدوار بی آر ایس پارٹی کھمم اسمبلی حلقہ نے ٹی ناگیشور راؤ پر سخت تنقید کی کھمم شہر کے محلہ نظام پیٹ میں منعقدہ عوامی انتخابی جلسہ سے پی اجےکمار نے کھمم اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار ٹی ناگیشور راؤ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ناگیشور راؤ کھمم ضلع کی عوام کی جانب سے مسترد کردہ کھوٹا سکہ قرار دیا ٹی ناگیشور راؤ کھمم ضلع کی عوام اور بالخصوص کھمم شہر کی عوام کو بیوقوف بنانے کا کام کررہے ہے

 

پی اجے کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں کھمم شہر کا بیٹا ہو اور کھمم شہر میرا وطن عزیز ہے اور میں آخری دم تک کھمم کے عوام کی خدمت کرتے رہونگا پی اجےکمار نے کہا کہ انتخابات آتے اور جاتے ہے ھار اور جیت لگی ہوی ہے پی اجے کمار نے کہا کہ میں پھچلے 10 سالوں سے کھمم رکن اسمبلی ہو اور پانچ سالوں سے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ہوتے ہوئے ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کی قیادت میں ھزاروں کروڑوں کے بجٹ سے کھمم ضلع کی جنگی خطوط پر ترقی ہوئی

 

جس کو کانگریس پارٹی نے پچاس سال میں نھی کیا اور بی آر ایس پارٹی نے پانچ سال میں کرکے بتایا جس کو چیف منسٹر کے سی آر نے کھمم کے پرجا آشر واد سبھا میں کہا کہ کھمم کی جو ترقی ہوی وہ جادو کی چھڑی سے نہیں ھوی بلک بی آر ایس حکومت اور پی اجے کمار کی رات دن محنتوں کا سلسلہ قرار دیا پی اجےکمار نے ٹی ناگیشور راؤ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیاں تبدیل کرنا ٹی ناگیشور راؤ کا وطیرہ بنچکا 2014 کے اسمبلی انتخابات میں ٹی ناگیشور راؤ کھمم اسمبلی حلقہ سے ٹی ڈی پی امیدوار تھے اس وقت میرے اوپر ٹی ناگیشور راؤ کو ہار سے دوچار ہونا پڑا اور 2018 اسمبلی انتخابات میں بھی پالیر اسمبلی حلقہ سے بھی ٹی ناگیشور راؤ کو شکست سے دو چار ہونا پڑا کھمم ضلع کی عوام نے دس سال پہلے ہی کھوٹے سکے کی طرح ٹی ناگیشور راؤ کو مسترد کردیا ٹی ناگیشور راؤ اپنے سیاسی زندگی میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہی کیا

 

جس سے کھمم شہر کی عوام بخوبی واقف ہے آج ٹوپی لگاکر اور رومال پھنکر مسلمانوں کی چھوٹی ہمدردی حاصل کرنے کی ناکام کوشش میں لگے ہوئے ہے حکومت بھی سرکاری ملازمین کو 58 سال میں ملازمت سے سبکدوش کردیتی ہے ٹی ناگیشور راؤ کی عمر بھی 65 سال سے متجاوز ہوچکی پی اجےکمار نے ٹی ناگیشور راؤ کو آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کھمم کی عوام اور بالخصوص کھمم شہر کے مسلمان تیسری مرتبہ کھمم اسمبلی حلقہ سے بھاری اکثریت کے ساتھ مجھ منتخب کرکے ہیٹ ٹرک بنائے گیں اور تلنگانہ میں کے سی آر بھی ہیٹ ٹرک کریں گے

 

کسی سیاسی پارٹی میں اتنا دم نہیں ہے کہ وہ بی آر ایس پارٹی کو تلنگانہ میں ھرائے کھمم ضلع کی ترقی ہی میرے فتح کی علامت پی اجےکمار نے قرار دیا اس موقع پر نمائندہ کارپوریٹر بی آر ایس محمد شوکت علی سابقہ کھمم ضلع لائبلیری چیرمین عزیز الحق قمر کے علاوہ بی آر ایس کے کارپوریٹرس اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button