تلنگانہ

تلنگانہ کابینہ میں کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے تین قائدین کو اہم قلمدان دینے کا امکان

تلنگانہ کابینہ میں کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے تین قائدین کو اہم قلمدان پر فائز کیاجائے گا ؟ عوام ضلع کی عوام میں موضوع بحث۔۔۔۔ 2023 تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے جدید ریاست تلنگانہ تشکیل دینے کے بعد کانگریس پارٹی نے اقتدار میں قدم رکھا متحدہ کھمم ضلع کے دس اسمبلی حلقوں میں سے نو اسمبلی حلقوں میں کانگریس پارٹی نے زبردست جیت حاصل کی ویسے کھمم ضلع کانگریس پارٹی کا مرکز کہلاتا ہے 7 دسمبر کو حیدرآباد میں تلنگانہ کے چیف منسٹر کے حیثیت سے ریونت ریڈی کی تقریب حلف برداری ہے کیا تلنگانہ کیابینیٹ میں کھمم ضلع سے تینوں کو اھم قلم دان دیے جائینگے کھمم اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار ٹی ناگیشور راؤ نے زبردست جیت حاصل کی پالیر اسمبلی حلقہ سے پی سرینواس ریڈی نے کانگریس کے ٹکٹ پر زبردست جیت حاصل کی اور مدیرا اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار بھٹی وکرا مارکا نے مسلسل چوتھی مرتبہ جیت حاصل کرتے ہوئے ریکارڈ بنایا بھٹی وکرا مارکا سابقہ میں کانگریس کے دورے حکومت میں ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کے علاوہ سی ایل پی قائد بھی رہے بھٹی وکرا مارکا دلت قائد ہے اور وہ چیف منسٹر کے بھی دعویدار تھے باذوق ذرائع کے اطلاع کے بموجب تلنگانہ کیا بینیٹ میں بھٹی وکرا مارکا کو ڈپٹی چیف منسٹر کے علاوہ وزیر خزانہ کا اہم قلمدان مختص کیا جارہاہے ٹی ناگیشور راؤ کو وزیر عمارت و شوارع اور پی سرینواس ریڈی کو بھی اھم قلم دان مختص کیے جانے کی قوی توقعات ہے اس لیے کہ متحدہ کھمم ضلع اور پڑوسی اضلاع میں کانگریس کی شاندار کامیابی میں پی سرینواس ریڈی اور ٹی ناگیشور راؤ کا کلیدی کردار رہا کھمم ضلع کے عوام کو 7 دسمبر کا بیچینی سے انتظار ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button