نیشنل

بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کا معاملہ _ 48 گھنٹوں کا احتجاجی دھرنا دینے ممتا بنرجی کا اعلان

کولکتہ _ 29 اگست ( اردولیکس) مغربی بنگال کی چیف منسٹر و ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے  بلقیس بانو کی عصمت ریزی کرنے والے  مجرموں کی رہائی کی مذمت کے لیے کولکتہ میں 48 گھنٹوں کا احتجاجی دھرنا منظم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ریاست میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کا جو احتجاج کیا جائے گا اس  کی قیادت ان کی پارٹی کی دو خواتین لیڈر کریں گی۔ دھرنے کے دوران، ٹی ایم سی قائدین سپریم کورٹ سے معافی کے فیصلے کو واپس لینے اور مجرموں کو واپس جیل بھیجنے پر زور دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button