نیشنل

اولا ، اووبر اور ریاپیڈو کی خدمات پر کرناٹک میں پابندی

کرناٹک حکومت نے ۔ Ola، Uber اور Rapido  آٹو سروسز پر پابندی لگا دی ہے۔ مسافروں کی جانب سے زیادہ کرایہ وصول کرنے کی شکایات کے پیش نظر حکومت نے تین دن تک خدمات بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مسافروں نے شکایت کی ہے کہ اولا اور اوبر دو کلومیٹر سے کم فاصلہ ہونے پر بھی 100 روپے وصول کر رہے ہیں۔

 

ٹرانسپورٹ کمشنر ٹی ایچ ایم کمار نے کہا کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ حکومت کے قوانین پر عمل کیے بغیر زیادہ قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ کرناٹک میں کم از کم آٹو چارج پہلے 2 کلومیٹر کے لیے 30 روپے اور اس کے بعد 15 روپے فی کلومیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر ٹیکسی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ چارجز سے زیادہ چارج کرتی ہیں تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button