بزنس

حیدرآباد میں آئی فون تیار کرنے والی فاکسکان کمپنی کی یونٹ _ وزیر تارک راماراو کے ہاتھوں سنگ بنیاد

حیدرآباد _ 15مئی ( اردولیکس) تلنگانہ  کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے آئی فون اور دیگر الکٹرانک اشیاء تیار کرنے والی تائیوان کی فاکسکان کمپنی کے یونٹ کا حیدرآباد کے مضافات میں واقع کو نگارا کلاں گاوں میں سنگ بنیاد رکھا۔ فاکسکان کمپنی جس نے یہاں اپنی یونٹ کے قیام کے لئے 1656 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے کے یونٹ کے یہاں قیام کے بعد سے 35ہزارافراد کیلئے روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ ریاستی حکومت نے کمپنی کے قیام کے لئے 196 ایکر اراضی مختص کی ہے۔

 

موبائل فونس اور الکٹرانک اشیاء کی تیاری میں فاکسکان کمپنی دنیا بھر میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ 70 فیصد ایپل فون فاکسکان کمپنی کی جانب سے تیار کئے جاتے ہیں۔ ایپل کمپنی کی جانب سے فاکسکان کمپنی کو آئی فون کی تیاری کا بھاری آرڈر موصول ہوا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button