مبارکباد

محمد آصف الدین اسٹاف رپورٹر 4TVعادل آباد کی صاحبزادی کی شادی

عادل آباد۔15/مئی(اردو لیکس)محمد آصف الدین اسٹاف رپورٹر 4TV عادل آباد کی صاحبزادی کی شادی قاضی فاروق احمد صدیقی کے فرزند قاضی فرحان احمد صدیقی کے ہمراہ 14/مئی کو انجام پائی۔بعد نماز عصر مسجد تنعیم رویندرا نگر میں مولانا عبدالقادر جیلانی امام و خطیب مسجدِ کوثر نے خطبہ نکاح پڑھایا۔بعد ازاں استقبالیہ تقریب ترو ملا کلاسیک گارڈن موالا میں مہمانوں کے لئے پُر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

 

جس میں صحافیوں کے علاوہ شہر کے سیاسی،سماجی و مذہبی قائدین بشمول سابق وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا،میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی، سرینیواس آئی پی ایس،ڈی سی سی بینک چیرمین اڈی بھوجا ریڈی،عادل آباد ٹاون صدر مجلس اتحاد المسلمین نذیر احمد،عادل آباد ڈی يس۔پی وی۔اومیندر،ون ٹاؤن سرکل انسپکٹر کے۔ستیہ نارائنا،موالا ایس آئی محمد اسحاق،مجلس نمائندہ کوآپشن ممبر محمد روہیت، مجلس کونسلر شاہ نواز الرحمٰن،سید ساجد الدین،فیروز احمد،کریم راجانی،مدثر شاہ،حمید اللہ انور،محبوب خان،حافظ خضر یافعی،عمران خان،رقیب یافعی،راسخ یافعی کے علاوہ دیگر قائدین اور مہمانوں نے شرکت کی اور مبارک باد پیش کی

 

۔مہمانوں کا خیر مقدم والد عروسہ محمد آصف الدین،فاروق صدیقی،میر اکبر علی،سید ودود، محمد منصف الدین،محمد تاج الدین،سینئر صحافی شاہد احمد توکل،مقصود خان،میر یوسف علی،محمد شجاع الدین،محمد شاری،سید شکیل،سید منہاج،شبیر الدین،میر وجاہت،محمد صابر،محمد ابراہیم،محمد سیف الدین،سمیر خان،عبدالحسیب،محمد فراز احمد طارق،محمد فرزان احمد حارث،جلیل احمد خان،محبوب باشاہ،عبدالکریم،محمد محسن،محمد اعجاز احمد،محسن یافعی نے کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button