ہیلت

ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہنے کے لئے روزانہ 11 منٹ چہل قدمی کریں _ کیمبرج یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق میں انکشاف

حیدرآباد _ 3 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) پیدل چلنے کے کئی فوائد ہیں پیدل چلنے یا واکنگ  نہ صرف جسم بلکہ  دل کو صحت مند رکھنے میں بہت مددگار ہے۔ حالیہ دنوں  میں نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں روزانہ 4 ہزار افراد ہارٹ اٹیک سے فوت ہورہے ہیں اس طرح ملک بھر میں ہر سال ہارٹ اٹیک سے 15 لاکھ اموات ہورہی ہیں اور جب بات تلنگانہ ریاست کی کی  جائے تو یہاں ہر سال 24 ہزار افراد دل کا دورہ پڑنے سے مررہے ہیں  ۔ یونیورسٹی آف کیمبرج کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان خطرات سے بچنے کے لیے پیدل چلنا بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ روزانہ 11 منٹ پیدل چلنے سے صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

 

کیمبرج یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ روزانہ 11 منٹ یا ہفتے میں 75 منٹ تیز چلتے ہیں تو آپ دل کی بیماریوں، ہارٹ اٹیک، فالج اور کئی کینسر کے خطرات کو کم کرسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ان کے تازہ ترین تحقیقی نتائج ‘British Journal of Sports Medicine’ (British Journal of Sports Medicine) میں شائع ہوئے ہیں۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتے میں 75 منٹ کی چہل قدمی یا واکنگ دل کی بیماریوں کے خطرے کو 17 فیصد اور کینسر کے خطرے کو 7 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

. ماہرین نے برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروسز (NHS) کی تحقیق کے حصے کے طور پر 196 سے زیادہ مطالعات کیں۔ کیمبرج میڈیکل ریسرچ کونسل (ایم آر سی) کے ایپیڈیمولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر سورین بریج کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے 150 منٹ کی ورزش یا واکنگ ضروری ہے، اور جن لوگوں کو یہ موقع نہیں ملتا وہ ہر ہفتے کم از کم 75 منٹ کی چہل قدمی یا ورزش کو یقینی بنائیں۔ خبردار کیا گیا کہ اگر جسمانی سرگرمی  نہ ہو تو بیماریاں لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔  ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ہر ہفتہ  150 منٹ ورزش کرنے  پر  چھ میں سے ایک کو ہارٹ اٹیک کہ موت کو روکا جا سکتا ہے۔ محققین نے یہ بھی نتیجہ اخذ کیا ہے کہ روزانہ 11 منٹ کی تیز چہل قدمی دس میں سے ایک موت کو روک سکتی ہے۔ڈانس ، ٹینس، دوڑ، والی بال جیسے کھیل بھی اس فہرست میں شامل ہیں جو ہارٹ اٹیک کی اموات کی شرح کو کم کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button