نیشنل

گجرات کے احمد آباد ایرپورٹ پر چار مشتبہ دہشت گرد گرفتار

احمد آباد _ 21 مئی ( اردولیکس ڈیسک) گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ایرپورٹ پر آئی ایس آئی ایس کے چار مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے

یہ تمام سری لنکن شہری بتائے گئے ہیں۔ قومی میڈیا کی اطلاع کے مطابق اے ٹی ایس افسران ایک خفیہ علاقے میں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ اے ٹی ایس حکام نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ ایرپورٹ پر آئی ایس آئی ایس کے مشتبہ دہشت گردوں کی آمد کے پیچھے کیا مقصد ہے۔

 

تازہ ترین پیشرفت کے پیش نظر ایرپورٹ پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اور احمد آباد میں جاری آئی پی ایل میچ کے کھلاڑیوں کے ایرپورٹ پہنچنے سے قبل ان چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button