نیشنل

بابری مسجد کی طرح گیانواپی پر بھی خدشات: اسدالدین اویسی۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ گیانواپی مسجد کی سروے پورٹ کے بعد یہ خدشہ ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی جانب سے کہانیاں شروع کر دی جائیں گی۔

 

 

 

وہ آج دراسلام میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں چیف منسٹر اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ عمارتوں کی دیوار پکار پکار کر کہہ رہی ہیں۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ بابری مسجد کی طرح یہاں بھی مسائل شروع نہ ہو جائیں۔

 

 

 

صدر مجلس نے مزید کہا کہ گیانواپی کے سروے کے بعد بھی مسجد کا کریکٹر برقرار رہے گا یا اسے بدلا جائے گا اس بات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گیانواپی کے مسئلے میں بھی کئی خدشات پیدا ہو رہے ہیں کہ کہیں سروے رپورٹ کے بعد نئی کہانیاں نہ شروع ہوجائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button