سونے کی قیمت میں اب تک کا ریکارڈ اضافہ _ ایک ہی دن میں ایک ہزار 90 روپے بڑھ گیا
حیدرآباد _ 21 مارچ ( اردولیکس) گولڈ فیوچر مارکیٹ (MCX) میں فی تولہ سونے (24 کیرٹ) کی قیمت میں 1,193 روپے کا اضافہ ہوا ہے
اس کے نتیجے میں دس گرام سونے (24 کیرٹ) کی قیمت تقریباً 1.8 فیصد بڑھ کر 66,943 روپے پر طے پائی۔ دوسری طرف، MCX پر ایک کلو چاندی کی قیمت انٹرا ڈے ٹریڈنگ میں 3,010 روپے (چار فیصد) بڑھ کر 78,323 روپے پر پہنچ گئی۔ دوپہر 3.20 بجے یہ 930 روپے کی کمی سے 76,243 پر بند ہوا۔
تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد، کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو اور مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1090 روپے کے اضافے سے 67,420 روپے ہوگئی، اور زیورات میں استعمال ہونے والے 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1000 روپے بڑھ کر 61,800 روپے ہو گیا۔ دہلی میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1090 روپے بڑھ کر 67,570 روپے ہو گئی، جب کہ زیورات میں استعمال ہونے والے 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1000 روپے بڑھ کر 61,950 روپے پر بند ہوئی۔