بزنس

مرکزی حکومت کی جانب سے بھارت رائس برانڈ چاول کی فروخت

نئی دہلی، 7 فروری ( اردولیکس ڈیسک) مرکزی حکومت نے منگل کو ‘بھارت رائس ‘ کے برانڈ نام سے چاول کی فروخت شروع کر دی۔ مارکیٹ میں 5 کلو اور 10 کلو چاول کے تھیلی سبسڈی والی قیمت پر 29 روپے فی کلو کے حساب سے جاری کیے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر خوراک پیوش گوئل نے نئی دہلی میں صارفین کو چاول کے تھیلے پہنچانے کے لیے 100 موبائل وین کو ہری جھنڈی دکھائی۔

بتایا جاتا ہے کہ ہر تھیلے میں 5 فیصد تک کنکی ہوتی ہے۔ مرکز نے پہلے ہی بھارت دال، بھارت آٹا کے نام سے چنے اور گیہوں کے آٹے کی فروخت شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button