بزنس

سونے چاندی‌ کی‌ قیمت میں زبردست اضافہ

حیدرآباد ۔ سونے اور چاندی کی قیمتیں ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی ہیں۔ حیدرآباد کی مارکٹ میں 24 کیرٹ سونے کے 10 گرام کی قیمت بڑھ کر 1,49,400 روپے ہوگئی ہے۔

 

قیمتی دھات کی قیمت میں ایک ہی دن میں 2000 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ایک کلو چاندی کی قیمت بڑھ کر 2,32,000 روپے ہوگئی ہے۔ ٹرمپ کے اعلان کے ساتھ کہ ایران پر امریکی حملے یا مذاکرات نہیں ہوں گے سرمایہ کار سونے کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔

 

عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونا 4 ہزار 129 ڈالر جبکہ چاندی 60 ڈالر فی اونس پر کاروبار کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button