نیشنل

سی بی آئی اور ای ڈی کے غلط استعمال کے خلاف وزیراعظم مودی کو 9 اپوزیشن قائدین کا مکتوب

حیدرآباد _ 5 مارچ ( اردولیکس)  تلنگانہ کے چیف منسٹر  چندرشیکھرراو سمیت 9  اپوزیشن جماعتوں کے قائدین  نے الزام لگایا کہ ملک جمہوریت سے آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے، ملک کی  اپوزیشن جماعتوں کے قائدین بشمول چیف منسٹر کے سی آر نے اس سلسلے میں وزیراعظم مودی کو مکتوب لکھا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سی بی آئی اور ای ڈی جیسی مرکزی ایجنسیوں کا غیر بی جے پی لیڈروں کو پھنسانے کے لیے غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ 2014 سے بی جے پی کے دور حکومت میں درج ہونے والے زیادہ تر مقدمات اپوزیشن قائدین  کے ہیں

 

دہلی شراب کیس میں سابق نائب ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسودیا کی گرفتاری کی مخالفت کرتے ہوئے اس سلسلے میں یہ  مشترکہ مکتوب لکھا گیا ۔  اس مکتوب پر بی آر ایس کے سربراہ چندرشیکھرراو، عام آدمی پارٹی کنوینر اروند کیجریوال، ٹی ایم سی صدر ممتا بنرجی، این سی پی کے صدر شرد پوار، نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ، شیو سینا (ادھو) کے صدر ادھو ٹھاکرے، پنجاب کے چیف منسٹر بھگونت مان، بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے دستخط کیے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button