بزنس

ایس بی آئی کریڈٹ کارڈز استعمال کرنے والوں کے لئے ایک اچھی خبر !

دہلی _ 10 اگست ( اردولیکس) اسٹیٹ بینک آف انڈیا  کے کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے۔ اب سے، SBI کے ذیلی ادارے SBI کارڈ نے اپنے RuPay نیٹ ورک کریڈٹ کارڈز کو UPI خدمات سے منسلک کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ کریڈٹ کارڈ اب کسی بھی چیز کی خریداری کے لئے اسکایننگ کا  استعمال کیا جا سکتا ہے ایس بی آئی کارڈ نے جمعرات کو نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کے تعاون سے یہ سہولت شروع کی

 

UPI ایپس نے روپے نیٹ ورک پر کام کرنے والے کریڈٹ کارڈز کو جوڑنے کی سہولت لائی ہے۔ کئی بینکوں نے یہ سہولت پہلے ہی شروع کر دی ہے۔ تھرڈ پارٹی ایپس نے بھی اپنی ایپس میں یہ فیچر شامل کیا ہے۔ حال ہی میں، ایس بی آئی کارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ یہ خدمات شروع کر رہا ہے۔

 

یہ خدمات مفت میں دستیاب ہیں۔  کریڈٹ کارڈز کو یو پی آئی نیٹ ورک سے جوڑنے سے جہاں روزانہ کروڑوں لین دین ہوتے ہیں، ان کا استعمال مزید بڑھ جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button