بزنس

ایک ہزار اور 500 روپے کی نوٹوں پر آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس کا اہم بیان

نئی دہلی _ 8 جون ( اردولیکس ڈیسک) ملک میں نوٹ بندی اور 2ہزار روپے کے نوٹوں کی واپسی کو لے کر بڑے پیمانے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایسی  خبریں بھی لوگوں میں گشت کر رہی ہے کہ  2000 روپے کے نوٹ واپس لینے کے بعد حکومت  1000 روپے کے نوٹ دوبارہ متعارف کرنے والی ہے اور  500 روپے کے نوٹ کو بھی منسوخ کر دیا جائے گا.

 

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران ان خبروں پر ایک اہم  بیان دیا ہے بینکوں کے شرح سود کے موضوع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے 500 اور 1000 کے نوٹوں کے تعلق سے گشت کرنے والی خبروں پر  اہم بیان دیا ۔

 

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے واضح طور پر کہا کہ 1000 روپے کے نوٹ واپس لانے کا کوئی ارادہ یا خیال نہیں ہے۔ اسی طرح، انہوں نے وضاحت کی کہ 500 روپے کے نوٹوں کو کسی بھی حالت میں واپس لینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ان کی سمجھ میں نہیں آتا کہ اس قسم کی مہم کیوں چلائی جا رہی ہے.. لوگوں سے اپیل ہے کہ ایسی خبروں پر یقین نہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button