سعودی عرب – غیرملکی سرمایہ کاری میں چار گنا اضافہ ہوا ہے: خالد الفالح وزیر سرمایہ کاری

حیدرآباد ۔ کے این واصف
دینا کے بیشتر ممالک بیرونی سرمایہ کارون کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہے ہیں۔ اس سلسلہ سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح نے کہا ہے کہ گزشتہ دس برسوں میں مملکت میں سرمایہ کاری کی کامیابیاں قابل ذکر ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انجینیئر خالد الفالح اتوار کو ریاض میں ہیومن کیپبلٹی انشیٹو کانفرنس کے پینل ڈسکشن میں شریک تھے۔
الفالح نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چار گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں میں ملازمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق الفالح نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مملکت میں غیرملکی سرمایہ کاری میں چار گنا اضافہ ہوا ہے جو سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری کا واضح اشارہ ہے جبکہ بین الاقوامی کمپنیوں کے علاقائی ہیڈکوارٹر کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔
الفالح نے بتایا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کے لائسنسوں میں 9 سے 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے اور ان کمپنیوں کے علاقائی ہیڈکوارٹرز کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جو مملکت کے حوالے سے بہت مثبت اشارے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب مین اب قدیم مقامی باشندے کی کفالت حاصل کرنا ضروری نہین رہا۔ اس غیر ملکی سرمایہ کا راست طور پر سعودی انوسٹمنٹ اتھارٹی سے بزنس
لائسنس حاصل کرسکتے ہین یا کسی سعودی باشندے کے ساتھ برابر کے شریک بن کر کاروبار کرسکتے ہیں۔