جنرل نیوز

کھمم میں امبیڈکر جینتی تقریب _ مختلف پارٹیوں کے قائدین کا خراج

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 132 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کھمم میں زبردست خراج عقیدت پیش کی گئی اور متعدد پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا گیا معمار دستور ہند ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی آج 132 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کھمم مستقر شہر میں اور ضلع بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سماجی ملی تنظیموں کے ذمداروں اور عوام نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول مالائیں چڑاکر بھر پور خراج عقیدت پیش کیا کھمم شہر کے ڈاکٹروں نے بھی معمار دستور ہند کی یوم پیدائش کے مناسبت سے شہر میں بہت سے پروگراموں کا انعقاد کرتے ہوئے مریضوں کو مفت علاج فراہم کیاگیا اس موقع پر بی آر ایس پارٹی قائدین اور کانگریس پارٹی قائدین نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی پیدائش کے مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی شخصیت پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے معمار دستور ہند نے ہمیشہ اصول و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا ملک کے عوام کو یہ پیغام دیا کے تعلیم کے ذریعے ہی اس ملک میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے آج اس نفرت اور فرقہ پرستی کے دور میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے اصولوں پر چل کر ھی کامیاب ہو سکتے ہے اور اس ملک کے دستور کی حفاظت کے لئے اجتماعی جدو جہد ناگزیر ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button