جنرل نیوز

اردو لیکس کو حقائق پر مبنی تازہ ترین خبروں کی ترسیل کا اعزاز

اردو لیکس کو حقائق پر مبنی تازہ ترین خبروں کی ترسیل کا اعزاز

 ریاست ،ملک و بیرون ممالک کے محبان اردو میں اردو لیکس پورٹل کی پذیرائی 7سال تکمیل پر ایڈیٹر اردو لیکس ذیشان علی زاہد کا قارئینِ کرام سے اظہار تشکر

 

نظام آباد 23/ (محمد یوسف الدین خان /ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس/نمائندہ اردو لیکس کے فلم سے)

صحافت ایک مقدس پیشہ ہے ایک ذمہ داری ہے خبروں کی ترتیب و تہذیب کے علاوہ عوام کی رہنمائی اور رہبری کے لئے صحافت سے بہتر اور کوئی ذریعہ نہیں اسی لیے صحافی کو اقلیم کا چوتھا طبقہ کہا جاتا ہے. صحافت عربی زبان کا لفظ ہے جو صحف سےماخوذ ہے (اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد سوم)

میں صحافت کا مفہوم "اخبارات و رسائل اور خبر رساں اداروں کے لئے خبروں اور تبصروں وغیرہ کی تیاری کو صحافت کا نام دیا جاتا ہے یوں تو صحافت کی تاریخ اتنی ہی قدیم جتنی کے انسانی تاریخ لیکن جدید دور کی مطبوعہ صحافت کے فن نے پچھلے تین سو سال میں مختلف منزلوں سے گزر کر موجودہ شکل اختیار کی ہے ”

صحافت کا اہم مقصد دنیا کے واقعات اور حالات کی تازہ ترین صورتحال حال سے واقف کروایا اور ان واقعات کی پیش کش میں معروضیت، صداقت اور راست بازی سے کام لینا ہے جناب محمد ذیشان علی زاہد (بی ٹیک و ڈپلومہ ان جرنلزم) بانی ایڈیٹر اردو لیکس نے انہیں مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے اردو زبان میں تازہ ترین خبروں سے واقف کروانے کے لیے 2016میں "اردو لیکس پورٹل” کا قیام عمل میں لایا تھا تیلگو اور انگریزی میڈیا اداروں کی جانب سے خبروں کی تیز رفتار ترسیل کو مدنظر رکھتے ہوئے اردو زبان میں بھی تازہ ترین خبروں، واقعات، حالات سے باخبر رکھنے کے لیے ہر وہ اہم خبر کا احاطہ کرتے ہوئے اختصار کے ساتھ حقائق پر مبنی خبروں کی ترسیل کا کام اردو لیکس کے زریعہ بخوبی انجام دیا جارہا ہے اردو لیکس نے گزشتہ 6 سالوں کے دوران محبان اردو جو ریاست، ملک و بیرون ممالک میں قیام پذیر ہیں ان میں اپنی ایک منفرد شناخت بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ "اردو لیکس” کے 6 سال کی تکمیل پر ذیشان علی زاہد ایڈیٹر اردو لیکس کے قارئین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اردو لیکس کے آغاز کا مقصد صرف اور صرف اردو زبان کے فروغ وبقاء کی خدمت کے جذبہ کے تحت کیا گیا

 

انہوں نے بتایا کہ پیشہ صحافت بالخصوص اردو صحافت سے وابستہ صحافیوں کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تازہ ترین اور حقائق پر مبنی خبریں چند ہی لمحوں میں کے دوران پہونچنا کتنا مشکل کام ہے لیکن محبانِ اردو کی دعاؤں اور تعاون کی بدولت ہم اس کوشش میں قارئین کے اعتماد کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہم یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ سب سے پہلے خبریں پہنچا رہے ہیں اس ایک ادنی کوشش قرار دیا جاسکتا ہے ذیشان علی بتایا کہ جس وقت اردو نیوز پورٹل کا قیام عمل میں لایا جارہا تھا اس وقت بعض احباب کا خیال تھا اس میں کامیابی مشکل ہے لیکن الحمد للہ محبان اردو کی محبتوں کے نتیجہ میں ہم نے جس مقام سے سفر شروع کیا تھا آج اس سفر میں کافی حد تک ترقی حاصل ہوئی ہے اور قارئین کی جانب سے حوصلہ افزائی و پزیرائی کی گئی

 

انہوں نے تمام محبان اردو سے اظہار تشکر کیا انہوں نے اردو لیکس سے وابستہ سنئیر صحافیوں پوری حرکیاتی ٹیم کے اراکین سے بھی اس سفر میں تعاون کرنے پر تمام سے تہہ دل سے اظہار تشکر کیا ذیشان علی زاہد نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ اور ملک کے کئی اخبارات اردو لیکس کی خبریں اپنے شماروں میں شامل کرتے ہیں جبکہ نشریاتی ادارے بھی سامعین کے لئے پیش کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ اردو لیکس کے لاکھوں قارئین  اس سے استفادہ حاصل کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button