اسپشل اسٹوری

گستاخ راجہ سنگھ کے خلاف لگایا گیا پی ڈی ایکٹ کیا ہے؟

حیدرآباد: بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی گستاخ راجہ سنگھ کو کو اس مرتبہ جس پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اس کے تحت اسے ایک سال تک جیل میں رہنا پڑسکتا ہے۔ اس قانون کے تحت پولیس کسی بھی شخص کو بغیر وجہ بتائے اس شبہ کی بنیاد پر گرفتار کر سکتی ہے کہ وہ کسی جرم کا ارتکاب کر سکتا ہے یا جرم میں ملوث ہو سکتا ہے۔ اس قانون کے تحت گرفتاری کی صورت میں زیر حراست شخص کو 24 گھنٹے کے اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ تلنگانہ حکومت نےیہ قانون غنڈہ عناصرکی مجرمانہ سرگرمیوں کو کچلنے کیلئے نافذ کیا ہے۔ تلنگانہ پریوینٹیو ڈیٹنشن ایکٹ ایک سخت قانون ہے۔ یہ ایک ایسا قانون سے جس کے تحت پیشہ ور یا عادی مجرم کواس کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔ اس ایکٹ کے تحت گرفتارشدہ مجرم کو کم از کم ایک سال کے طویل عرصہ کیلئے بغیر کوئی سماعت کے جیل میں قید رکھا جا سکتا ہے۔ راجہ سنگھ تلنگانہ کا وہ واحد رکن اسمبلی ہے جس کے خلاف اس ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button