تلنگانہ

تلنگانہ میں ترکاریوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ _ ٹماٹر 100 روپے اور ہری مرچ 120 روپے فی کلو

حیدرآباد ۔ 26 جون ( اردولیکس ) تلنگانہ میں ترکاریوں کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے  حیدرآباد کے علاوہ اضلاع میں بھی ترکاریوں کی قیمتیں آسمان کو  چھو رہی ہیں  ریٹیل دکانوں میں 100 روپے فی کیلو گرام ٹماٹر فروخت ہو رہا ہے۔ اتوار کو ہی مارکٹ میں فی کیلو گرام ٹماٹر 80 روپے میں فروخت ہوا تھا۔ ایک دن بعد یہ قیمت 100 روپے ہوگئی۔ عام طور پر ٹماٹر 20 تا 40 روپئے فی کیلو گرام فروخت ہوا کرتا تھا تا ہم گزشتہ چند ہفتوں سے قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتہ یہ قیمت فی کیلو 50 روپے تھی

 

اور اب 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی سطح پر ٹماٹر کی کاشت میں کمی اس کی اہم وجہ بتائی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں حالیہ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے بھی نقصانات ہوئے ہیں۔ گرما کے دوران اعظم درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے بھی کاشت میں کمی ہوئی ہے۔ ریاست میں ناکافی فصل کی وجہ سے تاجرین اب آندھرا پردیش کے چتور اور مدن پلی کے علاوہ مہاراشٹرا کے اور نگ آباد سے ٹماٹر خرید کر لا رہے ہیں جس کی وجہ سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہری مرچ کی قیمت میں بھی اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

 

فی کلو ہری مرچ 120 روپے میں فروخت ہورہی ہے دیگر ترکاریوں کی قیمتوں میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے تری ، بھینڈی، سیم کی پھلی ، گوار پھلی 70  تا 100 فروخت ہورہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button