جرائم و حادثات

عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لینے پر سنگدل خاتون نےاپنے معصوم بیٹے کا ہی قتل کردیا

نئی دہلی: ایک درندہ صفت خاتون نے اپنے معصوم بیٹے کو اس لئے عمارت سے پھینک کر اس کا قتل کردیا کیونکہ اس نے اپنی ماں کو اس کے عاشق کے ساتھ دیکھ لیا تھا۔ اس معاملہ میں عدالت نے خاتون کو عمر قید کی سزا سنائی۔

 

یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے گوالیار میں پیش آیا۔ پولیس کانسٹیبل دھیان سنگھ راٹھور کی بیوی جیوتی اور اس کے پڑوسی ادے انڈولیا کے درمیان غیر ازدواجی تعلقات تھے۔

 

28 اپریل 2023 کو اس کے پانچ سالہ بیٹے جتن نے ماں جیوتی کو ادے کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا جس وہ پریشان ہوگئی اور اس نے اپنے بیٹے کو دو منزلہ عمارت کے اوپر سے نیچے پھینک دیا۔

 

شدید زخمی لڑکا علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ دوسری طرف سب نے ابتدائی طور پر یقین کیا کہ لڑکا جتن غلطی سے عمارت سے گر کر مر گیا تھا۔

 

شوہر کو شروع سے شک تھا کہ اس کی بیوی اس کے پڑوسی ادے کے ساتھ تعلقات میں ہے اور اس نے سی سی ٹی وی شواہد اکٹھے کئے۔اسی دوران دھیان سنگھ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی

 

کہ اس کی بیوی جیوتی اور ادے نے مل کر ان کے بیٹے کا قتل کیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ مقدمے کی تحقیقات کرنے والی ٹرائل کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔

 

ثبوتوں اور گواہ کی بنیاد پر ماں نے جیوتی کو اپنے بیٹے کے قتل کا قصوروار ٹھہرایا۔ اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے اس کے بوائے فرینڈ ادے کو بے قصور قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button