نیشنل

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا  کے  سربراہ و بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل

نئی دہلی _ 15 جون ( اردولیکس ڈیسک) دہلی پولیس نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا  کے  سربراہ و بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف آج  راؤس ایونیو کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ سنگھ کے خلاف خواتین پہلوانوں نے  جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے ہیں سنگھ کے ساتھ فیڈریشن کے معطل اسسٹنٹ سکریٹری ونود تومر کے خلاف بھی چارج شیٹ  داخل کی گئی ہے۔

 

550 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ احتجاجی پہلوانوں کی دہلی کی رہائش گاہ پر وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کے آٹھ دن بعد داخل کی گئی، جس میں ٹھاکر نے ساکشی ملک، بجرنگ پونیا اور دیگر کو 15 جون تک جانچ مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اس کے بعد چارج شیٹ داخل کی گئی۔

 

دہلی پولیس کے ترجمان، سمن نلوا نے بتایاکہ خواتین پہلوانوں کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر پر ، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مختلف دفعات کے تحت برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ خصوصی تفتیشی ٹیم نے سنگھ کے بارے میں 180 افراد سے پوچھ تاچھ کی، جن میں سے 25 کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

پانچ ممالک کی ریسلنگ فیڈریشنوں کو تحریری نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں، جس میں سنگھ کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں، پولیس کو تمام فیڈریشنوں سے جواب آنے کے بعد ضمنی چارج شیٹ داخل کی جائے گی۔

 

سنگھ کے خلاف لگائے گئے الزامات میں پوکسو دفعہ کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔  ایک نابالغ نے سنگھ کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات درج کیے تھے، لیکن اس کے  ثبوت کی کمی’ کی وجہ سے اسے چارج شیٹ میں پیش نہیں کیا گیا۔

Ms

متعلقہ خبریں

Back to top button