جنرل نیوز

پارلیمانی انتخابات دراصل دستور بچانے کا انتخاب ہے

ملک کی موجودہ سنگین صورتحال پر نظام آباد میں منعقدہ خصوصی اجلاس سے ممتاز سماجی جہد کار یوگیندر یادو کا خطاب

نظام آباد 28/اپریل (اردو لیکس) ممتاز جہد کار بھارت جوڑو ابھیان قومی صدر یوگیندر یادو نے کہا کہ ملک میں دستور کی بنیادی ڈھانچہ پر حملہ ہو رہا ہے اور ملک کواس سنگین صورتحال سے نکالنے انتخابات میں ہماری غفلت اور لاپرواہی ہماری تباہی کا ذریعہ ہوگی وہ آج نظام آباد میں مسلم نمائندہ احباب کے ایک اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا انہوں کہا کہ ہم ایمرجنسی جیسی صورتحال سے گذر رہے ہیں یہ پارلیمانی انتخابات نہیں بلکہ دستور بچانے کا انتخابی عمل ہے۔ یہاں اب مذہب کا سوال نہیں ہے اس ملک کی کروڑوں عوام جموریت ،سیکولزم کو بدلنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف صف آراء ہوگئے آج پورے اداروں پر اس طاقت نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے وہ چاہتے ہیں کہ ہمیں مشتعل کریں ہمیں صبر کرنے کی ضرورت ہے۔

 

انہوں نے ایسے جال بنے ہیں جس میں ہمیں پھسناکراپنے مفادات کی تکمیل چاہتے ہیں ہمیں ان کا نام لئے بغیر کام کرنا ہے اور شعور پیدا کرنا ہے الیکشن کمیشن جیسے ادارے پر انہوں پر انہوں نے تسلط حاصل کرلیا ہے اور عدلیہ بھی کبھارہی واضح موقف اختیار کرتی ہے خوف و ہراسانی کے اس ماحول کے باوجود 2024 کا انتخاب ہم تمام کی متحدہ کوششوں کے باعث بی جے پی کو نا کام کردے گا انہوں نے کہا کہ ملک طول وعرض میں انہوں نے کئ ریاستوں کا دورہِ کیا ہے اور ایک عام آدمی کی حیثیت سے عام لوگوں تک پہنچ کر ان سے موجودہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا انہوں نے کہا کہ وہ شمالی ریاستیں جہاں بی جے پی کواپنی عددی طاقت اور کامیابی کا بھروسہ ہے وہاں سے بی جے پی کھسک رہی ہے یو پی ،دہلی ،ہریانہ ،راجھستان ، مدھیہ پردیش ، ریاستوں میں اور جنوبی ہند کی ریاستوں میں کھورہی ہے یہی وجہ ہے کہ اب وہ الیکشن کو صرف فر قہ وارانہ رنگ دینے ہند و مسلم کرتے ہوئے انتخابات میں کامیابی حاصل کر نا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم مودی بنام مدعا ، ہندوستان مسلمان جئے جوان جئے کسان، مہنگائی بے روزگار ی جیسے سوالات کی طرف عام آدمی کی توجہ مبذول کروا رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ایس جدوجھد میں ہمیں متحدہ ہوکر اجتماعی طور پر اپنے ایک ایک ووٹ کو ضائع کرے بغیر سیکولر قوتوں کے حق میں ووٹ ڈلوانا ہے اور فرقہ پرست فاشسٹ قو توں کو شکست دینا ہے اس اجلاس کو سید سمیع اللہ صدر ضلع جمیتہ علماء ہند نظام آباد ، وجہہ اللہ خان جماعت اہلحدیث ، مرزا افضل بیگ تیجان صدر صدائے اردو سوسائٹی ، زاہد قادری نے بھی ملک موجود سنگین صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا قبل از سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے سماجی جہد کار و دانشور یوگیندر یادو کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملک بھر میں کی جارہی بھارت جوڑو ابھیان مہم پر روشنی ڈالی اس اجلاس میں محمد نصیر الدین لکچرر ، ڈاکٹر سوری، ایم اے فہیم سابقہ ڈپٹی مئیر ، ہارون خان کارپوریٹر ، اشفاق احمد خاں پاپا، سمیر احمد ، شیخ حسین ، سید مجیب علی ، ڈاکٹر محمد سراج الدین، حلیم قمر، ڈاکٹر احمد خان

 

سینئر جرنلسٹ احمد علی خان ، محمد یوسف الدین خان ، محمد بلیغ احمد ، لطیف علیم الدین ، کے علاوہ مختلف تنظیموں سے وابستہ شخصیتوں ، دانشوروں ، اور معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button