ایجوکیشن

نارائن پیٹ کے اقلیتی اقامتی اسکول اور کالج میں داخلوں کے لیے ماڈرن ہائی اسکول میں شعور بیدار مہم

نارائن پیٹ: 23 جنوری (اردو لیکس) حکومت تلنگانہ کی جانب سے قائم کردہ تلنگانہ میناریٹی ریسڈینشل اسکول و کالج میں نئے تعلیمی سال کے لے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ ان اسکول و کالج میں انگریزی میڈیم میں تعلیم’ ہاسٹل کی تمام سہولیات مفت دی جاتی ہے۔ سال 2023-2024 تعلیمی سال کے لے جماعت پنجم’ ششم’ ہفتم’ ہشتم اور انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم ایم پی سی’ بائی پی سی میں داخلہ جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں آج ٹاؤن کے ماڈرن ہائی اسکول میں شعور بیدار مہم منعقد ہوئی۔ جس میں محمد ظہیر لکچرر’ مولانا فاروق بن مخاشن’ محمد حسن الدین ہیلت سپروایزر نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button