ایجوکیشن

میوا نرمل ضلع کی کامیاب نمائندگی پر اردو میڈیم کے دہم جماعت کے طلباء میں اردو ماڈل پیپرس تقسیم کرنے ریاستی وزیر اندرا کرن کا اعلان

میوا نرمل ضلع کی کامیاب نمائندگی پر اردو میڈیم کے دہم جماعت کے طلباء میں اردو ماڈل پیپرس تقسیم کرنے ریاستی وزیر اندرا کرن کا اعلان

میوا نرمل ضلع صدر شیخ شبیر علی کا ریاستی وزیر سے اظہار تشکر

 

نرمل ،23/جنوری(پریس نوٹ) ریاستی وزیر جنگلات، انڈومنٹ اور قانون اے۔ اندرا کرن ریڈی کی ہدایت پر حلقہ اسمبلی نرمل میں واقع تمام میڈیم کے سرکاری اسکولوں میں دہم جماعت میں زیر تعلیم طلباء میں کانسٹیٹیونسی ڈیویلپمنٹ فنڈ(سی ڈی پی)کے ذریعہ تیلگو اور انگلش میڈیم کے آل ان ون کوسچن بینک کی بتاریخ 24 جنوری کو وزیر کے ہاتھوں تقسیم کے فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ اردو میڈیم کے طلباء اردو کے کوسچن بینک/ ماڈل پیپرس سے محروم ہورہے تھے۔اس بات کی اطلاعات ملتے ہی میوا ضلع نرمل صدر شیخ شبیر علی نے ریاستی وزیر سے فون پر رابطہ کیا اور انھیں اس مسئلہ سے واقف کروایا

 

اس کے بعد صدر کی قیادت میں تنظیم کے سرپرست اعلی مسیح الدین اور ریاستی سیکریٹری زیڈ ایچ مسعود نے وزیر اندرا کرن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اردو میڈیم کے طلباء میں اردو ماڈل پیپرس فراہم کرنے کی نمائندگی کی ،جس پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے ضلع مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے۔ رویندر ریڈی کو بذریعہ فون اردو میڈیم کے ماڈل پیپرس کی خریدی اور تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ جس کے بعد ڈی ای او نے میوا ضلع نرمل کے اسوسی ایٹ پریسڈنٹ اور میڈیا سیکریٹری ساجد معراج کو حیدرآباد سے اردو میڈیم کے ماڈل پیپرس لانے کی ذمہ داری سونپی۔ ڈی ای او ڈاکٹر اے رویندر ریڈی کی ہدایت اور صدر میوا کی خواہش پر ساجد معراج نے حیدرآباد میں اردو ماڈل پیپرس کی خریدی کی ۔

 

تیلگو اور انگلش کے ساتھ ساتھ اردو میڈیم کے طلباء میں کوسچن بینک/ ماڈل پیپرس فراہم کرنے کے اعلان پر میوا صدر شیخ شبیر علی نے ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی سے اظہار تشکر کیا اور کہاکہ وزیر نے اردو میڈیم کے طلباء کے ساتھ انصاف کیا۔دوسری جانب اردو ماڈل پیپرس منگوانے پر ڈی ای او ڈاکٹر اے۔ رویندر ریڈی کا بھی شیخ شبیر علی نے شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کل دوپہر 2 بجے دیویا گارڈن، نرمل میں منعقد ہورہے دسویں جماعت کے کوسچن بینک کی تقسیم کے پروگرام میں حلقہ اسمبلی نرمل کے اردو میڈیم کے دہم جماعت کے تمام طلباء سے شرکت کرتے ہوئے اس سہنری موقع سے استفادہ کرنے کی خواہش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button