جنرل نیوز

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کریم نگر کی کمشنر وی ستیانارائنا سے ملاقات

کریم نگر۔ 3 / ستمبر ( پریس ریلیز) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع کریم نگر کے نو منتخبہ کمیٹی صدر ایم اے اسعد۔ جنرل سکریٹری محمد سراج مسعود نائب صدور حافظ صادق علی، افضل پاشاہ ۔ ۔ جوائنٹ سیکرٹریز سید شاکر الصمد ۔ شیخ عمران۔ آرگنائزنگ سکریٹری خواجہ عالم الدین کے علاوہ ارکان عاملہ محمد فیصل ۔ مجاہد خان و دیگر ممبران نے آج پولیس کمشنر کریم نگر وی ستیہ نارائنا سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر کمشنر پولیس وی ستیانارائنا نے نو منتخبہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ذمداران فردأ فردأ تمام اردو اخبارات کے صحافیوں کو اس فیڈریشن میں شامل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اور تمام اردو اخبارات کے نمائندوں کو ایک ساتھ اردو کی خدمت پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا اورعنقریب اردو کے مسائل کی یکسوئی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button