19 خواتین کا قتل کرنے والے شوہربیوی گرفتار

سنگاریڈی: تلنگانہ کی پولیس نے سلسلہ وار 19 خواتین کا قتل کرنے والے شوہربیوی کو گرفتارکرلیا۔ ضلع سنگاریڈی کے جنارم منڈل سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ سوامی اوراس کی بیوی نے آسان طریقہ سے دولت کی لالچ میں ایک خطرناک منصوبہ بنایا۔ منصوبہ کے مطابق وہ دونوں لیبراڈہ سے زیورپہنی ہوئی خواتین کو کام دلوانے کے بہانے مضافاتی علاقہ میں لے جاکر ان کا قتل کردیا کرتے تھے۔ بیوی نے 11 اورشوہرنے 8 خواتین کا قتل کیا ہے۔حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ دنڈیگل میں ایک قتل کیس کی تحقیقات کے دوران پولیس نے جب ملزم کو حراست میں لے کراپنے انداز میں پوچھ تاچھ کی توحقائق کا انکشاف ہوا۔ معلوم ہوا کہ بعض خواتین کا قتل کرنے سے قبل سوامی نے ان کی عصمت ریزی بھی کی ہے۔ میڑچل ڈی ایس پی کی نگرانی میں اس کیس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔