جنرل نیوز

نرمل میں جشن دوصدسالہ اردوصحافت وریاستی مشاعرہ کا 12/نومبر کو انعقاد

نرمل:5/نومبر(پریس ریلیز) نرمل اردو ورکنگ جرنلسٹس ضلع نرمل کے زیر اہتمام جشن دوصد سالہ اردو صحافت وریاستی مشاعرہ کا 12/نومبر 2022ء بروز ہفتہ بمقام آئی اے فنکشن ہال میں منعقد ہونے جارہا ہے یہ مشاعرہ شہر نرمل کے شاعر وبے باک صحافی جناب عقیل اسعد صاحب مرحوم کی یادمیں کیا جائیگا جبکہ متحدہ ضلع عادل آباد کے اردو صحافیوں کو انکی بے لوث صحافتی خدمات کے ضمن میں مولانا آزاد ایکسلنس ایوارڈ پیش کیا جارہا ہے جس میں یادگار مومنٹو توصیف نامہ عطا کیا جائیگا۔کنوینرنرمل اردو ورکنگ جرنلسٹس ضلع نرمل رشید عالم الحفیظی نے بتایا کہ اس جشن دوصد سالہ تقاریب میں بحیثیت مہمانان خصوصی جناب ایم اے ماجد شرکت فرمائیں گے جبکہ اس محفل مشاعرہ میں مہمان شعراء ڈاکٹر رضی شطاری نظام آباد،محبوب خان اصغرحیدرآباد،شیخ احمد ضیاء بودھن،شریف اطہرنظام آباد،ڈاکٹر رحیم رامیش کاغذنگر،شاخ انورعادل آباد،کھٹ پٹ بھینسوی، خورشید اثر منچریال شرکت کریں گے جبکہ میزبان شعراء میں ماجد نثار،یوسف نرملی،عسکر نرملی،محسن بن محمد،فہیم ماجد،ظہیر ساحر،امتیاز خان ماہر،افضل افسرودیگر شرکت کریں گے اور اپن%

متعلقہ خبریں

Back to top button