جرائم و حادثات

اترپردیش کے ڈسٹرکٹ جیل میں ایک کانسٹیبل پر ساتھی کانسٹیبلس نے لاٹھیوں سے کردیا حملہ _ ویڈیو دیکھیں

بریلی _ 28 دسمبر ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کے بریلی ڈسٹرکٹ جیل میں کینٹین چلانے کے تنازعہ پر چہارشنبہ کی صبح ایک کانسٹیبل پر ساتھی کانسٹیبلس نے حملہ کر دیا۔ جس کی وجہ سے کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا ہے۔ اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ متاثرہ کانسٹیبل نے سٹی پولیس اسٹیشن میں 5 کانسٹیبلس کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی  ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بریلی ڈسٹرکٹ جیل میں تعینات کانسٹیبل مکیش دوبے صبح اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد اپنی رہائش گاہ جا رہے تھے۔ جب وہ جیل کے دروازے کے سامنے پہنچے تو پیچھے سے آنے والے پانچ کانسٹیبلس نے ان پر لاٹھیوں  سے حملہ کر دیا۔ جس کی وجہ سے مکیش دوبے خون میں لت پت زمین پر گر گیا۔ واقعے کی چیخ و پکار سن کر قریبی رہائشی کمپلیکس میں مقیم کانسٹیبل کے لواحقین بھی موقع پر پہنچ گئے۔ تب تک حملہ آور کانسٹیبل موقع سے فرار ہو گئے۔

 

 

زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں وہ تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔ ہاؤس کانسٹیبل نے اپنے ہی ساتھیوں پر بہت سنگین الزامات لگائے ہیں۔ اس نے بتایا کہ اس کی ڈیوٹی کینٹین میں لگی ہوئی ہے۔ جیل کے کچھ ساتھی  غیر قانونی طور پر جیل کے سامنے کینٹین چلا رہے ہیں۔ ان کی کینٹین میں زیادہ گاہک کو لانے کے اس پر دباؤ ڈال رہے تھے اس کے لئے اس سے  کہا کہ وہ بھنڈارہ میں قیدیوں کے کھانے میں کچھ ملا دے تاکہ قیدی  کھانے کو پسند نہ کریں۔

 

کانسٹیبل کا کہنا ہے کہ اس نے ساتھی  کانسٹیبلس کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔ اس وجہ سے اس پر حملہ کیا گیا ہے۔ زخمی کانسٹیبل نے جیل کانسٹیبلس  وجے سنگھ، سوربھ ورما، پرویش سنگھ، راجیو شکلا اور جسونت کمار کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت کی ہے۔ اسٹیشن ھاوز آفیسر سنجے تیاگی نے بتایا کہ مقدمہ کی  تحریری شکایت موصول ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دے دی گئی ہے۔ تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button