جرائم و حادثات

میری شادی ہے میں جیل نہیں جاؤں گا۔ حیدرآباد کی عدالت میں روڈی شیٹر کا ہنگامہ

حیدرآباد: نامپلی کورٹ میں ایک ملزم نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کی شادی جاریہ ماہ کی 25 تاریخ کو ہونے والی ہے اور وہ جیل نہیں جائےگا اس نے عدالت کے اندر دروازے کا شیشہ توڑ دیا جس کے نتیجے میں اس کا ہاتھ زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق آنند اگروال کو شاہ علی بندہ پولیس نے گانجہ کے کیس میں گرفتار کیا

 

 

 

بعد ازاں اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کے خلاف پہلے ہی 18 مقدمات درج ہیں اسے ریمانڈ پر دے دیا گیا لیکن آنند اس بات پر اصرار کررہا تھا کہ اس کی شادی ہونے والی ہے  اور وہ جیل نہیں جائے گا۔ آنند جو قتل اور چوری کے ایک مقدمہ میں ملوث بتایا گیا ہے ایک ماہ قبل قتل کے ایک مقدمہ میں جیل گیا تھا اور حال ہی میں رہا ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button