تلنگانہ

کمشنرپولیس حیدرآباد نصف شب کے بعد پرانا شہرپہنچ گئے

حیدرآباد: کمشنرپولیس حیدرآباد سی وی آنند نے کل رات نصف شب کے بعد حیدرآباد کے پرانے شہرکا دورہ کیا۔ گستاخ راجہ سنگھ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ تین دنوں سے جاری احتجاج کے دوران پرانا شہرمیں کل رات حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب کاروباری ادارے بند کروانے کے بعد نوجوان احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئے اوراس کے بعد پولیس کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا گیا۔ کمشنرپولیس جو صورتحال پرنظررکھے ہوئے تھے کل رات دو بجے کے بعد اچانک پرانا شہرپہنچ گئے اورحالات کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ڈی سی پی ساوتھ زون سائی چیتنئہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button