تلنگانہ

حیدرآباد ، لاٹھی چارج کے بعد گرفتار80 نوجوانوں کو مجلس نے آدھی رات کو رہا کروایا

حیدرآباد: مجلس اتحاد المسلمین کی نمائندگی کے نتیجہ میں کل رات لاٹھی چارج کے بعد پرانا شہرکے علاقہ شاہ علی بنڈہ سے گرفتارکئے گئے 80 نوجوانوں کی آدھی رات کے بعد رہائی عمل میں آئی۔ واضح رہے کہ ملعون راجہ سنگھ کے خلاف شہرمیں احتجاج جاری ہے۔ کل رات پولیس نے احتجاجیوں پرلاٹھی چارج کیا اورنصف شب گھروں میں گھس کرمسلم نوجوانوں کو عورتوں کی پرواہ کئے بغیرلاٹھیوں سے پیٹے ہوئے گھسٹ کرگھروں سے نکال کرگرفتارکیا گیا۔ پولیس کے اندھا دھند لاٹھی چارج کے ویڈیوز سوشل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئے۔ پولیس نے قریب 80 نوجوانوں کو حراست میں لے کرکنچن باغ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا تھا۔ رات دیرگئے اطلاع ملتے ہی صدرمجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد اورقائد مجلس مقننہ جناب اکبرالدین اویسی نے فوری حرکت میں آتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ قائم کیا جس کے بعد پکڑے گئے نوجوانوں کو رہا کردیا گیا۔ مجلس کے کارپوریٹرس جناب فہد بن عبدات مصفطیٰ علی مظفر اورسابق کارپوریٹرصمد بن عبدات نے کنچن باغ پولیس اسٹیشن پہنچ کران نوجوانوں کو رہائی کے بعد ان کے مکانات پہنچایا۔ صددر مجلس نے ان نوجوانوں سے فون پربات چیت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button