جرائم و حادثات

نرمل ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ 3 ہلاک

نرمل:ضلع نرمل میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مامڑہ منڈل کے بور گو پلی کے قریب نیشنل ہائی وے پر اتوار کے دن مرمت کا کام چل رہا تھا کہ اسی دوران ناگپور سے حیدرآباد جانے والی تیز رفتار لاری نے ٹپر کو ٹکر دے دی۔

 

 

اس حادثے میں ٹپر میں سوار دو مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ لاری کا کلینر زخمی ہو گیا تھا اسے علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔

 

 

ایک مہلوک مزدور کا تعلق بوتھ منڈل کے چنچولی سے بتایا گیا ہے اور اس کی شناخت پرساد کے علاوہ دوسرے کی شناخت نیراڈی گنڈہ منڈل کے بندم سے تعلق رکھنے والے لال سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔

 

 

مہلوکین میں شامل لاری کلینر کا تعلق ریاست آندھراپردیش کے اننت پور سے بتایا گیا ہے اور اس کا نام شیخ قاسم ہے۔ پولیس اس حادثے کی جانچ کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button